صہیونی وزیراعظم روس کے دورے پرجائیں گے


صہیونی وزیراعظم روس کے دورے پرجائیں گے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو روسی صدر سے ملاقات کے لئے سوچی جائیں گے۔

تسنیم نیوز نے روسیاالیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو رواں ہفتے بروز بدھ روس کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی وزیراعظم روسی رہنما کے ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیراعظ نے رواں برس روس کے کئی دورے کئے ہیں۔

یاد رہے کہ خطے کے سیاسی مسائل خاص کر روس کی شامی حکومت کی حمایت کی وجہ سے روس اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

روس داعش کے خلاف شامی حکومت کی مدد کررہا ہے جبکہ اسرائیل داعشی دہشت گردوں کا سب سے بڑا حامی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری