داعش نے روس میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی


داعش نے روس میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

یورپ کے بعد روس کے شہر سورگوٹ میں بھی ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے 8 افراد کو شدید زخمی کردیا تھا جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اسپونٹک کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اسپین بارسلونا اور بعد فن لینڈ حملوں کے بعد  ایک چاقو بردار شخص نے 8 افراد کو خاک وخون میں غلطاں کردیاتھا جس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزروس کے شہر سورگوٹ میں ایک چاقو برداردہشت گرد نے 8 افراد پر اندھا دھند چاقو کے وار کرکے 8 افراد کو شدید زخمی کردیا تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کارروائی میں  حملہ آور شخص مارا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عرصہ قبل بارسلونا میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ ایک شخص نے راہ گیروں پر جان بوجھ کر وین چڑھا دی تھی جس کے نتیجے میں 63 شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری