راجن پور؛ ڈاکووں نے ایلیٹ فورس کے 7 اہلکار کو اغوا کرلیا

خبر کا کوڈ: 1496782 خدمت: پاکستان
کلاشنیکف

صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں ڈاکو ایک پار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکووں نے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اس مرتبہ پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق راجن پور میں ڈاکو ایک پار پھر سرگرم ہوگئے۔ عام شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکاروں کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ ڈاکو ایلیٹ فورس کے 7 اہلکاروں کو بغیر کسی مزاحمت کے اغوا کرکے لے گئے۔

تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود میں دریائے سندھ کے مقام پر پولیس اہلکار لانچ کے ذریعہ ڈیوٹی پر جارہے تھے کہ ڈاکوؤں نے حملہ کردیا اور 7 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا تعلق سکھائی گینگ اور لنڈگینگ سے ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری