ایوان وزیر اعظم اور جاتی امراء اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری


ایوان وزیر اعظم اور جاتی امراء اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے ایوان وزیر اعظم اور جاتی امراء کو ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز قرار دیا اور کہا کہ نا اہل شخص اور ان کے حواری ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف اکٹھے اور اپنی ہی حکومت کے خلاف سرگرم ہو گئے ہیں۔

خطر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتساب کا پہیہ روکنے کیلئے سازشیں عروج پر ہیں، ایوان وزیر اعظم اور جاتی امراء ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف سازشوں کے مراکز ہیں ،نا اہل شخص اور انکے حواری ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف اکٹھے اور  اپنی ہی حکومت کے خلاف سر گرم ہو گئے ہیں ، اس وقت حکومت نام کے کسی ادارے کا وجود نہیں ہے۔قوم کی مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ساتھ کھڑی ہیں۔

نجی ٹی وی "بول نیوز" کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آج بھی قاتل حکمرانوں کی سوچ بدنیتی پر مبنی ہے، جسٹس باقر نجفی کمشن کی رپورٹ کا انتظار ہے، خواتین کی شمولیت کے بغیر ترقی کا کوئی ہدف حاصل نہیں ہو گا، ملک کی آبادی کا نصف سے زائد حصہ خواتین پر مشتمل ہے، خواتین ملک کی معاشی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتی ہیں مگر اس کیلئے بہترین اور موزوں پالیسیاں تشکیل دینا ہونگی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب  شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قاتل ہیں، انکی موجودگی میں کس طرح انصاف کے تقاضے پورے ہونگے ؟احتساب کا دائرہ وسیع ہونا چاہیے، اگر چوروں، لٹیروں اور قاتلوں کو چھوڑا گیا توپاکستان کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں سے انتقام قصاص کی صورت میں لیں گے،اب سانپوں کے سر کچلنے کا وقت آ گیا اور  چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری