جنرل قاسم سلیمانی: ایران خطے میں امن و استحکام کا سرچشمہ ہے


جنرل قاسم سلیمانی: ایران خطے میں امن و استحکام کا سرچشمہ ہے

سپاہ پاسداران کی قدس بریگیڈ کے سربراہ کا کہنا ہےکہ آج ایران علاقے میں امن و استحکام کا سرچشمہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی نے کہا ہے کہ تہران کبھی بھی خطے میں بحران کا سبب نہیں بنا ہے اور نہ ہی تکفیریوں کی حمایت کی ہے بلکہ آج دنیا پر یہ واضح ہوگیا ہے کہ ایران وہ واحد ملک ہے جو علاقے میں امن و استحکام کے سرچشمہ کے طور پر مانا جاتا ہے۔

جنرل سلیمانی نے تہران میں عالمی یوم مسجد کی مناسبت سے منعقدہ 15ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گرد گروہوں منجملہ جیش الاسلام، جیش الاحرار اور دیگر کو ایران کے خلاف تشکیل دیا ہے لیکن آج ایران شام کے اندر بھی امن واستحکام کے سرچشمہ کے طور پر نمودار ہوا ہے۔

قدس بریگیڈ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے فوجی طاقت سے نہیں بلکہ علاقے میں سعودی حکام کی مذہبی جنگ کو مذہب کے ہی ذریعے کنٹرول کیا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران علاقے میں ایک حقیقی اور ناقابل تسخیر طاقت بن کر ابھرا ہے۔

انہوں نے شام میں داعش کے دہشت گردوں کے ہاتھوں محسن حججی کی شہادت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید محسن حججی مسجد کے ہی تربیت یافتہ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مغربی ملکوں سے ایران کا تنازعہ مسجد پر ہی ہے جس میں مسجد الاقصی اور مسجد الحرام سرفہرست ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری