صدر روحانی نے بارہویں حکومت کے 16 وزراء کو مقرر کردیا

خبر کا کوڈ: 1497045 خدمت: ایران
حسن روحانی نامه

ایران کے صدر حسن روحانی نے مجلس شورائے اسلامی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے 16 وزراء کو مقرر کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صدر حجت‌الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ایک الگ حکم نامے کے تحت مجلس شورائے اسلامی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے 16 وزراء کو مقرر کردیا ہے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے آئین کے 87 اور 133 ویں قانون کے تحت 16 وزراء کے مقرر کرنے کیلئے ایک الگ حکم جاری کیا جس کے بعد مجلس شورائے اسلامی کی جانب سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے والے یہ وزراء بارہویں حکومت میں اپنے خدمات انجام دیں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری