افغان جہاد میں سراج الحق نے بہت کھایا، اسفندیار ولی


افغان جہاد میں سراج الحق نے بہت کھایا، اسفندیار ولی

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے افغانستان جہاد کے بہانے بہت کچھ کھایا جس کا احتساب ہونا چاہیے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے افغانستان جہاد کے بہانے بہت کچھ کھایا اس کا احتساب بھی ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلا الیکشن ہم نے ہارا نہیں بلکہ ہمارا مینڈیٹ چورایا گیا۔ نوازشریف کو بتایا تھا کہ آرٹیکل 62 63 میں جو شقیں ضیاء الحق نے ڈالی تھیں وہ نکال دو، نواز شریف نے میرا کہنا نہیں مانا اب بھگتنا پڑے گا۔

اسفندیارولی نے کہا کہ خان صاحب، جہانگیر ترین کی بھی آف شور کمپنی ہے۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی کے والد کی بھی آف شور کمپنی ہے۔ عمران کا مشن کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ نوازشریف کو ہٹانا تھا۔ عمران کی جنگ تخت اسلام آباد اور پنجاب کےلئے ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری