پاک ایران؛ آٹو پارٹس تیار کرنے والے اداروں کے مابین دو طرفہ تجارتی مفاد کے لئے روابط اور اشتراک عمل پر اتفاق


پاک ایران؛ آٹو پارٹس تیار کرنے والے اداروں کے مابین دو طرفہ تجارتی مفاد کے لئے روابط اور اشتراک عمل پر اتفاق

پاکستان اور ایران کی آٹو پارٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کی تنظیموں پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز اور ایران کی آٹو پارٹس مینو فیکچررز کے درمیان باہمی تجارتی مفاد کے لئے روابط اور اشتراک عمل پر اتفاق طے پاگیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان اور ایران کی آٹو پارٹس تیار کرنے والی کمپنیوں کی تنظیموں پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز اور ایران کی آٹو پارٹس مینو فیکچررز کے درمیان باہمی تجارتی مفاد کے لئے روابط اور اشتراک عمل پر اتفاق طے پاگیا ہے۔

اس موافقت کا اظہار دونوں تنظیموں کے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا جو کراچی میں پاکستانی تنظیم کے دفتر میں منعقد ہوا جہاں ایرانی وفد کی قیادت اسلامی جمہوریہ ایران کے کمرشل و اکنامک قونصلر حمید رضا نظارتی زادہ نے کی اور پاکستانی تنظیم کی جانب سے چیئرمین  مشہود علی خان نے سربراہی کی۔

مشہود خان نے اجلاس کے دوران بتایا کہ پاکستان کے آٹو پارٹس بنانے والے اداروں کے مالکان و نمائندگان کاایک وفد جلد ہی ایران کا دورہ کرنے والا ہے۔

اس دورے کا مقصد ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا ہے اور خاص طور پر آٹو انجینیئرنگ کے شعبے میں صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ان خواص کو جو کسی بھی ٹیکنالوجی کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور جو ایرانی آٹو پارٹس بنانے والے اداروں سے کوآرڈینیٹ اور تجربات شیئر کرنا چاہتے ہیں انہیں پاکستانی وفد کے ساتھ دورہ ایران کے لئے خوش آمدید کہتے ہوئے قبول کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری