تلعفر کے متعدد علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے


تلعفر کے متعدد علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے گئے

عراقی فورسز کی تلعفر میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف پیشقدمی جاری ہے جس دوران تاحال متعدد علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے تلعفر میں داعش کے خلاف زبردست پیشقدمی کرتے ہوئے اب تک کئی علاقوں کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے  مغربی تلعفر کے النجار، الحنش، بطیشه، العلم، خفاجه، حلیبة العلیا، مزاریف و تل‌السمباک نامی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے۔

عراقی فورسز کے کمانڈر عبد الامیررشید یاراللہ کا کہنا کہ عراقی فورسز نے زمبر کے پہاڑی سلسلے کو بھی دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے عراقی فورسز کو بروز اتوار علی الصبح حکم دیا تھا کہ وہ تلعفر کو داعش کے ناپاک وجود سے پاک کریں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری