جابری انصاری لبنان پہنچ گئے

خبر کا کوڈ: 1497523 خدمت: ایران
حسین جابری انصاری

اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری لبنانی حکام سے ملاقات کے لئے بیروت پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں لبنانی حکام سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے بیروت پہنچ گئے ہیں۔

جابری انصاری لبنان کے اعلیٰ حکام سے خطے کی تازہ ترین سیاسی اور سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

نائب وزیرخارجہ بیروت میں اعلیٰ حکام سے لبنان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے بارے میں بھی اہم گفتگو کریں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری