پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی، 10 افراد جاں بحق


پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 1 ہزار سے تجاوز کر گئی، 10 افراد جاں بحق

پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دس تک جا پہنچی ہے جبکہ 100 سے زائد مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پشاور میں ڈینگی کا مرض بدستور بے قابو ہے ، مرض سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ، اب تک مرض میں مبتلا دس مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں ، ڈیڑھ سو کے قریب مریض مختلف ہستپالوں میں زیر علاج ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجا گیا موبائل ہیلتھ یونٹ پشاور میں متحرک ہے ، موبائل ہیلتھ یونٹ میں مریضوں کو مفت معائنے کے بعد ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کی پھیلتی ہوئی وبا سے نمٹنے کے لئے پنجاب حکومت نے مزید ایمبولینسز، طبی مشینری اور دیگر سامان بھی روانہ کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری