شام پر امریکی اتحادی افواج کے حملوں میں 20 عام شہری جاں بحق


شام پر امریکی اتحادی افواج کے حملوں میں 20 عام شہری جاں بحق

شامی ذرائع بلاغ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف نام نہاد امریکی اتحادی جہازوں نے جنوبی شام کے صوبے الحسکہ میں بمباری کرکے 20 افراد کو شہید کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف نام نہاد امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحسکہ صوبے کے ایک گاؤں پر بمباری کرکے کئی مکانات تباہ کردئے ہیں۔

شامی روزنامہ سانا نے خبر دی ہے کہ امریکی اتحادی افواج نے الحسکہ صوبے کے گاؤں جزاع پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور 20 افراد مارے گئے ہیں۔

شامی ذرائع کے مطابق امریکی اتحادی لڑاکا طیاروں کے حملوں میں تین داعشی دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اس سے پہلے بھی متعدد عام شہریوں پر بمباری کرکے سینکڑوں افراد کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکی فوج نے شام اور عراق میں اپنے حملوں میں تاحال 624 عام شہریوں کو شہید کرنے کا اعتراف کیا ہے تاہم دیگر ذرائع ان دو ممالک میں امریکی حملوں میں 3100 سے زائد عام شہریوں کے جاں بحق ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری