70 داعشی دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئے، حمیمہ سمیت متعدد علاقے آزاد


70 داعشی دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دئے، حمیمہ سمیت متعدد علاقے آزاد

شامی فوج نے مشرقی حمص کے علاقے الحمیمہ سمیت متعدد علاقوں کو داعشی دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

   تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف زبردست کاروائی کرتے ہوئے مشرقی حمص کے علاقے الحمیمہ سمیت متعدد علاقوں کو داعش سے آزاد کرالیا ہے۔

الحمیمہ مشرقی حمص اور دیرالزور شہر کے سرحد پر واقع ہے جو دہشت گردوں کے قبضے میں تھا۔

شامی فوج نے الحمیمہ کے علاوہ «الدکیلة الشمالیة، الدکیلة الجنوبیة و أم حارتین» نامی علاقوں کو بھی دشہت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے داعش کے خلاف زبردست کارروائی کرتے ہوئے مشرقی حماہ کے قریب واقع ام حارتین کو بھی دہشت گردوں کی چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فورسز کے حملے میں کم سے کم 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف روسی لڑاکا طیاروں نے مشرقی السلمیہ کے مضافات میں بمباری کرکے متعدد دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا ہے۔

اور ایک اہم خبر یہ ہے کہ مغربی قلمون میں داعش کے سرغنہ سمیت 70 دہشت گردوں نے حزب اللہ کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ہیں۔

ہتھیارڈالنے والے دہشت گردوں میں خطرناک دہشت گرد ابویزید عرف امیر الزمرانی بھی شامل ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری