سپین کی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کا حکم دیدیا

خبر کا کوڈ: 1497826 خدمت: اسلامی بیداری
نتانیاهو

سپین کی ایک عدالت نے 2010ئ میں مرمرہ بحری جہاز پر صیہونیوں کے حملے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپین کی ایک عدالت نے 2010ئ میں مرمرہ بحری جہاز پر صیہونیوں کے حملے کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق سپین کی ایک عدالت کے جج نے ایک فیصلہ سنایا ہے جس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو اور 2010ء کی کابینہ کے 7 دیگر ارکان کو غزہ کے محصور عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد لے جانے والے مرمرہ بحری جہاز پر حملے کا مجرم قراردیا ہے۔

جج کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ افراد جب سپین میں داخل ہوں انہیں گرفتار کرلیا جائے۔ 2015ء میں بھی سپین کی ایک عدالت نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی وجہ سے نیتن یاہو کی گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا کے مختلف ملکوں کے انسانی حقوق اور انسان دوستانہ اداروں کے کارکن کچھ بحری جہازوں پر سوار ہو کر غزہ کی جانب روانہ ہوئے تھے تاکہ غزہ کا محاصرہ ختم کرائیں لیکن اسرائیل نے زیادہ تر بحری جہازوں کو روک لیا اور اسرائیلی کمانڈوز نے مرمرہ بحری جہاز پر حملہ کرکے جہاز پر سوار انسانی حقوق اور انسان دوستانہ امدادی امور کے 10 کارکنوں کو ہلاک کردیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری