میشل عون تہران کا دورہ کریں گے

خبر کا کوڈ: 1497929 خدمت: اسلامی بیداری
میشل عون

المیادین ٹی وی چینل کا کہنا ہے کہ لبنانی صدر میشل عون عنقریب تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی صدر میشل عون عنقریب اسلامی جمہوری ایران کا دورہ کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق لبنانی صدر میشل عون کے دورہ تہران کے لئے سفارتی طور پر کوشش تیز کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ جابری انصاری خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں لبنانی حکام سے تبادلہ خیال کرنے کے لئے بیروت پہنچ گئے ہیں۔

جابری انصاری نے لبنانی صدر سمیت اعلی حکام سے خطے کے سیاسی امور پر اہم گفتگو کی ہے۔

صدر میشل عون نے ایرانی صدر حسن روحانی کو دوبارہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے تعلقات مزید بہتری کی طرف جائیں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری