مرکزی تلعفر کی طرف عراقی فوج کی پیشقدمی

خبر کا کوڈ: 1498276 خدمت: دنیا
ارتش عراق

عراقی فوج اور رضاکار فورسز موصل کے مغرب میں واقع دہشت گردوں کے آخر گھڑ تلعفر کے مرکزکی طرف تیزی سے پیشقدمی کررہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المنارکے حوالے سے بتایاہے کہ عراق میں داعش کے آخری گھڑ تلعفر کی طرف فوج اور رضا کار فورسز کی تیزی کے ساتھ پیشقدمی جاری ہے۔

المنار نے خبردی ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسز نے تعلفر کے علاقے ملاجاسم اور عبرہ پر قبضہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

ملاجاسم نامی گاؤں مکمل طور پرفوج کے کنٹرول میں میں آنے کے بعد اب عراقی فوج تلعفر کے مرکز سے صرف 900 میٹر کے فاصلے پر ہیں۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر حسن فدعم کا کہنا ہے کہ عراقی سیکیورٹی فورسزنے پہلے  دو دونوں کے دوران ہی تلعفر کے مضافات میں 13 گاؤں آزاد کرالیے ہیں۔

خیال رہے کہ موصل سے 65 کلومیٹر دور تلعفر 2014 سے داعش کے قبضے میں ہے، یہ شہر داعش کے اہم ٹھکانوں میں شمار ہوتا ہے اور شام سے موصل کے درمیان ایک اہم شاہراہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس راستے سے داعش کے لئے فوری امدادی سامان پہنچایا جاتا ہے۔

 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری