پاک فوج نے سپاہ یزید کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا دیا + ویڈیو


پاک فوج نے سپاہ یزید کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا دیا + ویڈیو

مملکت خداداد میں سپاہ یزید کی شیعہ سنی فسادات کرانے کی ناپاک سازش کا پاک فوج نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے نہایت جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اہم انکشاف کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روالپنڈی میں یوم عاشور کو شدت پسند گروپ کی مسجد پر خود انہی کے لوگوں نے حملہ کیا تھا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ سانحہ رالپنڈی 2013 میں حملہ کرنے والا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے مسجد پر حملہ کرنے والے کوئی غیر نہیں بلکہ خود اسی مسلک کے لوگ تھے۔

پریس کانفرنس کے دوران پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوم عاشورہ پر راولپنڈی میں دوران جلوس دیوبندی مسجد پر حملہ کرنے اور آگ لگانے والوں کا مقصد فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا۔

پاک فوج نے جرات مندی اور حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے دہشت گرد اجمل خان کے اعترافی بیان کی ویڈیو جاری کرکے عوام کے سامنے تکفیریوں کی مذموم سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

بیان میں مجرم کا کہنا تھا میرا تعلق باجوڑ سے ہے اور میں 2012میں پاکستان آیا، ہم 8 افراد ہیں، ہمیں ہدایات دی گئیں کہ 10 محرم کو کالے کپڑے پہن کر مسجد پر حملہ کرو اس سے شیعہ سنی تصادم ہوگا جس سے حالات خراب ہو جائیں گے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد ایسا دعویٰ کیا گیا کہ شیعہ تنظیم نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یاد رہے واقعہ کے بعد ملک میں فرقہ واریت پھیلانے کی سازش کی گئی تھی لیکن اسے ناکام بنا دیا گیا تھا، آئی ایس آئی نے اس پر بہت کام کیا اور بالاخر پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا گیا۔

و مکرو مکراللہ واللہ خیر الماکرین

شیعوں پر لگایا گیا الزام آج لائیو ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں رد کرکے پاکستانی قوم پر واضح کردیا کہ شیعہ امن پسند اور محب وطن ہیں۔

واضح رہے کہ عاشورا واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہ کے کہنے پر اسلام آباد - راولپنڈی میں گلگت بلتستان اور پاراچنار سے تعلق رکھنے والے  ہزاروں شیعہ نوجوانوں کو بے گناہ گرفتار کر کے ان پر تشدد کیا تھا۔

 حکومت اور سیکورٹی اداروں سے امید کی جاتی ہے کہ بغیر کسی تحقیق کے شیعوں پر لگائے جانے والے الزامات، گرفتاریوں اور تشدد پر پوری شیعہ قوم سے معافی مانگی جائے گی۔

یہ تو سب جانتے ہیں کہ پاکستان کے شیعہ مسلمان کسی بھی ملک دشمنی، نسلی یا قومی تعصب کا حصہ نہیں بنے ہیں بلکہ پچھلے 45 سالوں سے پاکستان کے ہر کونے میں قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری