لبنانی فوج نے شامی سرحد پر داعش کا طیارہ شکن میزائل سسٹم دریافت کرلیا

لبنانی فوج نے شامی سرحد پر داعش کا طیارہ شکن میزائل سسٹم دریافت کرلیا

لبنانی فوج کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے طیارہ شکن میزائل سسٹم کا ایک گودام دریافت کرلیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے روئٹرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ لبنانی فوج کے قریبی ذرائع نے خبر دی ہے کہ شامی سرحد کے قریب داعشی دہشت گردوں کا طیارہ شکن میزائل سسٹم دریافت کرلیا گیا ہے۔

طیارہ شکن میزائلوں سے بھرا ایک گودام دریافت کرلیا گیا ہے جسے دہشت گرد چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے۔

داعش کے بھاری اسلحے سے بھرے گودام میں طیارہ شکن میزائل کے علاوہ بھاری مشین گنیں، مارٹرگولے،گرینڈز، اینٹی ٹینک ہتھیار اور گولہ بارود وغیرہ شامل ہیں۔

واضح رہے کہ داعشی دہشت گردوں کو امریکہ اور اسرائیل سمیت آل سعود کی سیاسی اور اقتصادی حمایت حاصل ہے۔

لبنانی فوج اور حزب اللہ کے مسلح افراد نے 19 اگست سے شامی سرحد پر واقع داعشی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے۔

المیادین ٹی وی نے گزشتہ روز ایک رپورٹ دی تھی کہ لبنانی فوج نے داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری