نواز شریف ایک بار پھر خود ساختہ جلاوطنی کیلئے تیار


نواز شریف ایک بار پھر خود ساختہ جلاوطنی کیلئے تیار

نیب کی طرف سے طلبی کے نوٹسز کے بعد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے 24 اگست کو لندن روانگی کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک مرتبہ پحر خود ساختہ جلاوطنی کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق نواز شریف نے والیم 10 کے مندرجات اور نیب کے دباﺅ کے بعد ساتھیوں سے مشورہ کرکے لندن روانگی کا پروگرام بنالیا ہے۔

سوشل میڈیا کی اطلاعات کے مطابق سیلاب کے آگے بند نہیں باندھ سکیں گے، اس لئے لندن میں بیٹھ کر باقی سیاسی چالیں کھیلی جائیں۔

روزنامہ خبریں کے مطابق میاں نواز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے لہجے میں چوہدری نثار علی خان کی گفتگو محسوس کرتے ہوئے خود کو رائیونڈ سے دور لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری