تلعفر کے مزید 11 علاقے دہشت گردوں سے آزاد ہو گئے


تلعفر کے مزید 11 علاقے دہشت گردوں سے آزاد ہو گئے

عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی میں داعش کے آخری گڑھ سمجھے جانے والے تلعفر کے مزید 11 علاقے مکمل طور پر آزاد کرالیے گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے الفرات نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حشد الشعبی کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ موصل کے مغرب میں واقع تلعفر کے 11 اہم علاقوں کو داعش کی چنگل سے آزاد کرالیے ہیں۔

حشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورسز کے مسلح دستے تلعفر کے مرکز کی طرف تیزی سے پیشقدمی کررہے ہیں۔

حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ ابتدائی دو دنوں کے دوران تلعفر کے مختلف علاقوں پر قبضہ کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

عراقی فورسز نے داعش کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ملاجاسم، عبره عزیز، محسن العبادی، تومی، مجارین، بخور، الکیسک، تل‌رحال، جباره، حسین ادریس، الملا مجید نامی علاقوں کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

حشدالشعبی کا کہنا ہے کہ داعش نے عراقی فورسز کی پیشقدمی کو روکنے کی خاطر خودکش بمباروں کا استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے عراقی فضائی حملوں کو روکنے کے لئے تیل کے کنووں پر آگ لگادی ہے تاکہ دھویں کی  وجہ سے کچھ نظر نہ آئے۔

رپورٹ کے مطابق داعش کے خلاف آپریشن کے شروع سے اب تک 37 خطرناک دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ مارے جانے والے داعشی دہشت گردوں میں اکثریت غیرملکیوں کی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے مکمل طور پر تلعفر کا محاصرہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کے پاس تسلیم یا موت کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ بہت جلد عراق بھر سے داعش کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری