سعودی ولی عہد بن سلمان کی امریکی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات


سعودی ولی عہد بن سلمان کی امریکی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات

مذاکرات میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن کے قیام اور مشرق وسطیٰ میں تحفظ و استحکام کی فضاء کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کی، وفد میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اعلیٰ اور داماد جیرڈ کُشنر  بھی شامل تھے۔

ٹی آر ٹی کے مطابق مذاکرات میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پائیدار امن  کے قیام اور مشرق وسطیٰ میں تحفظ و استحکام  کی فضاء کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ا ور علاقائی  موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

مذاکرات میں فریقین نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کی ہر نوعیت کی مالی معاونت  کے سدباب کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے دوران کھولے جانے والے انتہا پسندانہ نظریات کے خلاف بین الاقوامی جدوجہد کے مرکز سے منظم کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اجلاس میں واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان کے ساتھ ساتھ وزیر اعلٰی مسائد آئیبان اور کابینہ کے مشیر یاسر ریمان نے بھی شرکت کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری