افغانستان کے شیعہ اکثریتی علاقے میں طالبان کے ہاتھوں داعشی سرغنہ محافظوں سمیت ہلاک


افغانستان کے شیعہ اکثریتی علاقے میں طالبان کے ہاتھوں داعشی سرغنہ محافظوں سمیت ہلاک

افغانستان کے صوبہ غور میں طالبان کے ہاتھوں داعش کا سرغنہ عبدالحمید اپنے تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ غور کے شیعہ اکثریتی علاقے میں طالبان نے حملہ کرکے داعش کے اہم کمانڈر عبدالحمید کو تین محافظوں سیمت ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غور کے  دور دراز گاؤں شاردیز میں طالبان اور داعش جنگجؤوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے صوبہ غور میں داعش کے بانی عمر مجاہد کو طالبان نے ہلاک کردیا تھا۔

طالبان اور داعش کے درمیان اس علاقے میں کافی عرصے سے لڑائی جاری ہے لیکن پچھلے ہفتے سے فریقین کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران داعشی دہشت گردوں نے شیعہ اکثریتی علاقے میں متعدد بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا ہے۔

مقامی حکومت داعشی دہشت گردوں کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے داعش کے وجود کا انکار کررہی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری