75 ہزار ایرانی حجاج سرزمین وحی پہنچ گئے


75 ہزار ایرانی حجاج سرزمین وحی پہنچ گئے

ایرانی حج و زیارت کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 75 ہزار سے زائد ایرانی حجاج کرام سرزمین وحی پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی محکمہ حج و زیارت کا کہنا ہے کہ اب تک اسلامی جمہوری ایران سے 75 ہزار470 حجاج کرام حجاز مقدس پہنچ گئے ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق ایرانی حجاج کرام کا سرزمین وحی بھیجنے کا سلسلہ 26 اگست تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ 75 ہزار سے زائد ایرانی زائرین کو ایران ایئر کی 222 اور سعودی ایئرلائن کی 64 پروازوں کے ذریعے جدہ اور مدینہ منورہ کے ہوائی اڈوں پر پہنچا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق تقریبا 86 ہزار ایرانی حجاج میں سے 69 ہزار کو ایران ایئر پروازوں کے ذریعے اور باقی حجاج کو سعودی ایئرلائن کے ذریعے منتقل کیا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری