عالمی برادری یمن پر سعودی جارحیت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں، ایران

عالمی برادری یمن پر سعودی جارحیت کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صنعاء کے مضافاتی شہر ارحب پر سعودی لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام اسمی نے یمن کے دارالحکومت صنعاء کے مضافاتی شہر ارحب پر سعودی عرب کے وحشیانہ فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ  سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمنی دارالحکومت میں ایک ہوٹل پر فضائی حملہ کرکے 60 سے زائد عام شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

اسلامی جمہوری ایران نے انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ اور مجرمانہ ہوائی حملوں کے بارے میں غیر جانبدار تحقیقات کرائیں۔

بہرام قاسمی نے خطے کے با اثر ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب کی ظلم وبربریت کے خلاف آواز اٹھائیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے مزید کہا کہ آل سعود کے اتحادی یمن میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کو پامال کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت صنعاء سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں پر سعودی اتحاد کی جانب سے ختم نہ ہونے والا ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فروری 2014 سے اب تک یمن میں 10 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری