ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان 8 ارب یورو کا تاریخی معاہدہ


ایران اور جنوبی کوریا کے درمیان 8 ارب یورو کا تاریخی معاہدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کا جنوبی کوریا کے ایگزیم بینک کے ساتھ 8 ارب یورو کا تاریخی معاہدہ طے پاگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران اور جنوبی کوریا کے ایگزیم بینک کے درمیان 8 ارب یورو کی املیت کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت یہ ملک ایران میں مختلف تعمیراتی اور توانائی منصوبوں کے لئے فنڈز فراہم کرے گا جس سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے محکمہ معیشت و سرمایہ کاری کے سربراہ محمد خزاعی اور جنوبی کوریا کے اگزیم بینک کے صدر نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔
 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری