ایران اور قطری وزرائے خارجہ کا علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال


ایران اور قطری وزرائے خارجہ کا علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال

ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

گفتگو کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے ایران، قطر تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تاکید کی۔

ایران اور قطری وزرائے خارجہ نے خطے سمیت مختلف بین الاقوامی امور کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہ قطری دفترخارجہ نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران سے وطن واپس آنے والے قطری سفیر کو دوبارہ ایران میں تعینات کیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری