سعودی دورے سے واپسی پر وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری


سعودی دورے سے واپسی پر وزیراعظم پاکستان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دھمکی آمیزبیان کے فورا بعد وزیراعظم پاکستان نے سعودی عرب کا دورہ کیا جس کے تاحال کوئی خاطر خواہ نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، قومی سلامتی کمیٹی کےارکان، وزیر دفاع، وزیر خارجہ، وزیرخزانہ، اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاک افغان پالیسی پر موثر ردعمل اور جوابی حکمت عملی تشکیل دینے پر غور جاری ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے حالیہ دورہ سعودی عرب اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کے دورہ چین کے دوران چینی حکام سے ملاقاتوں پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری