طالبان ہتھیار پھینک کر افغان عمل میں شامل ہوجائیں، امریکی کمانڈر


طالبان ہتھیار پھینک کر افغان عمل میں شامل ہوجائیں، امریکی کمانڈر

افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈرجنرل نکلسن نے کہا ہےکہ طالبان افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دیں اور افغان امن عمل میں شامل ہوجائیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی جنرل جان نکلسن نے کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےدعوی کیا ہے کہ طالبان اغواء اور قتل جیسی مجرمانہ سرگرمیاں کررہے ہیں۔

امریکی کمانڈر کا کہناتھا کہ نیٹو اور امریکی افواج دہشتگردوں کے خلاف افغان فورسزکےساتھ کھڑی ہیں۔

جنرل نکلسن کا دعوٰی تھا کہ ہم افغانستان میں ناکام نہیں ہونگے، خطے میں امن سے ہمارا تحفظ منسلک ہے۔افغانستان میں کارروائی جاری رکھی جائےگی اورطالبان کوشکست دی جائے گا۔

کمانڈر نے طالبان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہےطالبان ہتھیار ڈال کر افغان امن میں شامل ہوجائیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری