امریکا کی مدد کرنے پر پاکستان کے 70 ہزار شہری شہید ہوئے، عمران خان


امریکا کی مدد کرنے پر پاکستان کے 70 ہزار شہری شہید ہوئے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ افغان ایڈوینچر میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا، امریکا کی مدد کرنے پر پاکستان کے ستر ہزار شہریوں کے علاوہ ملکی معیشت کو سو ارب ڈالر کا نقصان پہنچا جس سے واضح ہوتا ہے کہ امریکی امداد پاکستان کو بہت مہنگی پڑی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا افغان جنگ کاکوئی بنیادی مقصد نہیں تھا،حکومت اور فوج کہتی رہی دہشت گرد ٹھکانوں کاعلم ہے تو بتایا جائے،اب تک مسئلے کا باقاعدہ سیاسی حل بھی پیش نہیں کیا گیا،حکومت کو تجویز دوں گا امریکی امداد کے بغیر آگے بڑھ سکتے ہیں۔

امریکی امداد کی بڑی جانی اور مالی قیمت چکانی پڑی،روس،ایران اور چین کو بھی شامل کرنا ہوگا،دہشت گردی کے خلاف سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان تشکیل دیا،نیپ کے مطابق تمام گروپوں کو غیر مسلح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی فلاپ پالیسی ہے،بہتر ہوگا افغان مسئلے سے دور رہیں، دشمنوں کو مارنے کی پالیسی بدلنی ہوگی۔

افغانستان میں افواج کی موجودگی تک مسئلہ موجود رہے گا،ڈیڑھ لاکھ فوجی کچھ نہ کرسکے،مزید فوج بھیجنے سے کیا ہوگا؟امریکا افغانستان چھوڑ دے اور متفقہ حکومت لائی جائے، سب ایک ٹیبل پر بیٹھیں اور طالبان سے بات کریں،ٹرمپ بیان سے پاکستانیوں کو تکلیف اور تذلیل محسوس ہوئی،یہ بات مضحکہ خیز ہے ڈیڑھ لاکھ فوجی چند لوگوں کی وجہ سے ناکام ہوئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری