کراچی؛ رینجرز نے شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا


کراچی؛ رینجرز نے شہریوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کردیا

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے ساتھ ساتھ رینجرز اب کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی بھی فراہم کرے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شہر بھر میں چلر پلانٹس، واٹر ٹینکس اور الیکٹریکل واٹر کولرز کیلئے یومیہ ایک لاکھ گیلن پانی کی فراہمی شروع کر دی گئی۔

رینجرز نے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بلدیہ، اورنگی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نارتھ ناظم، آباد، حب ریور روڈ اور کوکن محلہ سمیت مختلف علاقوں میں اسٹیل اور سیمنٹڈ واٹر ٹینکس، چلر پلانٹس اور الیکٹریکل واٹر کولر نصب کر دیئے گئے ہیں۔

رینجرز کی جانب سے نصب کئے جانے والے الیکٹریکل واٹر کولرز میں فی کولر 500 لیٹر پانی کی گنجائش ہے، جبکہ سیمینٹڈ واٹر ٹینکس میں 400 سے 500 گیلن پانی اور اسٹیل واٹر ٹینکس میں 3000 سے 5000 گیلن پانی کی گنجائش ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری