امریکہ: افغانستان میں بھارت کا کردار اہم ہوگا

ا مریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں نئی پالیسی کا کوئی ٹائم ٹیبل نہیں دیں گے جبکہ افغان جمہوری عمل میں بھارت کا تعاون اہم ہو گا۔

امریکہ: افغانستان میں بھارت کا کردار اہم ہوگا

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان سارہ سینڈرز کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکیوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہم افغانستان کو دوبارہ امریکا پر حملے کے لیے کبھی استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ افغانستان سے متعلق نئی پالیسی کا ٹائم ٹیبل نہیں دیا جا سکتا جبکہ افغانستان میں موجود امریکی کمانڈرز حکمت عملی زمینی حقائق کے مطابق بنائیں گے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری