ورلڈ الیون کا دورہ؛ ہاکی لیجنڈز بھی پاکستان آئیں گے


ورلڈ الیون کا دورہ؛ ہاکی لیجنڈز بھی پاکستان آئیں گے

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر بین الاقوامی شہرت کے حامل 5 غیر ملکی لیجنڈ پلیئرز کو بھی مہمان بنانے کا پلان بن گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ان غیر ملکی لیجنڈ پلیئرز کا تعلق ہالینڈ، بھارت، آسٹریلیا، جرمنی سے ہے، کھلاڑیوں میں بوویلنڈر، بلوشر، دھن راج پلے، پال لیٹجن اور چارلز ورتھ شامل ہیں۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد کے موقع پر پاکستان کے بھی 5 کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کیا جائیگا، ان پلیئرز میں خواجہ ذکا الدین، شہباز سینئر، منظور جونیئر، منظور الحسن، حسن سردار، اصلاح الدین صدیقی اور شہناز شیخ کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی ہاکی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور گولڈ میڈلز اور کیش پرائز سے بھی نوازا جائے گا۔ مزید معلوم ہوا ہے کہ ورلڈ الیون ہاکی ٹیم 21 نومبر کی رات کراچی پہنچے گی اور شہر قائد میں ایک میچ کھیلنے کے بعد زندہ دلوں کے شہر لاہور پہنچے گی اور پاکستان کے 6 روزہ قیام کے بعد روانہ ہوگی۔ پی ایچ ایف کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے کے لیے باضابطہ دعوت دے گئی ہے، تمام پلیئرز نے گرین شرٹس کے دیس آنے کا گرین سگنل بھی دے دیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری