مقبوضہ کشمیر میں چھاونی پر حملہ، تین سیکورٹی اہلکار ہلاک، 6 زخمی

مقبوضہ کشمیر میں پولیس چھاؤنی پر حملے میں تین بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر میں چھاونی پر حملہ، تین سیکورٹی اہلکار ہلاک، 6 زخمی

خبر رساں ادارے تسنیم نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 عسکریت پسندوں نے ضلعی پولیس لائنز پر دھاوا بول دیا جہاں سیکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

عسکریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم 2 بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب سوپور کے علاقے ہیگام میں بھی بھارتی فوجی گاڑی پر رائفل گرنیڈ کا حملہ ہوا جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری