امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم، نیٹو سپلائی بند کی جائے/ وزیر خارجہ دورہ امریکہ موخر نہیں بلکہ منسوخ کردے


امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم، نیٹو سپلائی بند کی جائے/ وزیر خارجہ دورہ امریکہ موخر نہیں بلکہ منسوخ کردے

دفاع پاکستان کونسل کی اپیل پر امریکی دھمکیوں کیخلاف چاروں صوبوں و آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے باہر ہزاروں افراد نے زبردست احتجاجی دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں، نیٹو سپلائی مکمل بند کی جائے، وزیر خارجہ امریکہ کا دورہ موخر نہیں منسوخ کرنے کا اعلان کریں، بھارت کو فضائی حدود کے استعمال سے روکا جائے، انڈیا افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے راستے بند کئے جائیں، حکومت پاکستان سرکاری سطح پر امریکہ و بھارت کی مصنوعات پر پابندی لگائے، اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو ملک بھر میں دھرنے دیں گے، کراچی سے خیبر تک قوم ٹرمپ کی دھمکیوں کیخلاف متحد ہو چکی ہے،  بیس کروڑ پاکستانی افواج پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکہ پاکستان سے معافی مانگے یا تابوت ساتھ لیکر آئے، اس موقع پر مجلس وحدت المسلمین کے مظاہرین بھی دفاع پاکستان کونسل کے دھرنے میں شریک ہو گئے جبکہ  پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔

نماز جمعہ کے بعدصوبائی دارالحکومت لاہورکی طرح گوجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان، کراچی، حیدر آباد، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد، چترال اور ملک بھر کے دیگر شہروں میں بھی لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور امریکہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی جاتی رہی، اس دوران مختلف شہروں میں ٹرمپ کا پتلا اور امریکی جھنڈے بھی نذر آتش کئے گئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری