امریکہ کی نائب وزیر خارجہ کا 15 روز میں پاکستان کا دوسرا دورہ


امریکہ کی نائب وزیر خارجہ کا 15 روز میں پاکستان کا دوسرا دورہ

امریکہ کی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز رواں ہفتے دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گی، پندرہ روز میں ان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترجمان امریکی دفتر خارجہ کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ ایلیس ویلز رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے، ایلس 28 سے 2 ستمبر تک بنگلادیش، افغانستان اور سری لنکا کا دورہ بھی کریں گی۔

ترجمان کے مطابق ایلیس دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان کی اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔ ایلیس پاکستانی قیادت کو امریکی پالیسی سے متعلق اعتماد میں لیں گی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ نائب امریکی وزیر خارجہ کا یہ پندرہ روز میں دوسرا دورہ پاکستان ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری