پاکستان بھر میں امریکہ مخالف مظاہرے جاری؛ آج آئی ایس او کے جوان سڑکوں پر نکلیں گے

خبر کا کوڈ: 1502770 خدمت: پاکستان
امریکہ مردہ باد

آئی ایس او کراچی کے زیراہتمام آج نمائش چورنگی تا امریکی قونصلیٹ "مردہ باد امریکہ و تحفظ پاکستان ریلی" نکالی جائیگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آج نمائش چورنگی تا امریکی قونصلیٹ "مردہ باد امریکہ و تحفظ پاکستان ریلی" نکالی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے مملکت خداداد پاکستان مخالف بیان کے خلاف آئی ایس او کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام آج بروز اتوار 27 اگست 2017ء سہ پہر 3 بجے نمائش چورنگی تا امریکی قونصلیٹ "مردہ باد امریکہ و تحفظ پاکستان ریلی" نکالی جائے گی، جبکہ اس موقع پر قرارداد بھی پیش کی جائے گی۔

ریلی میں شرکت کیلئے شہر کی مختلف مساجد و امام بارگاہوں سے ٹرانسپورٹ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری