مے ویدر نے کونر گریگر کو شکست دے کر سپرفائٹ جیت لی


مے ویدر نے کونر گریگر کو شکست دے کر سپرفائٹ جیت لی

دنیائے باکسنگ کے سب سے مہنگے مقابلہ میں فلائڈ مے ویدرنے کونر مک گریگر کو ناک آﺅٹ کر دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دنیائے باکسنگ کے سب سے مہنگے مقابلہ میں امریکا کے فلائڈ مے ویدرنے آئرش کے کونر مک گریگر کو ناک آﺅٹ کر دیا۔

50 کروڑ ڈالر کی فائٹ میں فلائڈ مے ویدر نے مدمقابل کونر مک گریگر کو دسویں راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فلائڈ مے ویدر کی یہ 50ویں فائٹ تھی اور انہوں نے ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا اور دنیائے باکسنگ کے مہنگے مقابلہ میں مدمقابل کونر مک گریگر کو ناک آﺅٹ کر دیا۔

 دوسری جانب مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر کونر مک گریگر یو ایف سی کے لائٹ ویٹ چیمپیئن ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری