عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا نوجوان سڑکوں پر ٹھوکریں کھانے پر مجبور


عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والا نوجوان سڑکوں پر ٹھوکریں کھانے پر مجبور

پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والا نوجوان تعلیم کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر احتجاج کرنے والے فرحان ایوب نامی نوجوان نے 2 بار گنیز بک آف ورلڈ ریکاڑ میں اپنا نام درج کروایا، سن 2014 میں فرحان نے ایک منٹ میں 34 جبکہ 2017 میں 25 بار ’کپ اپس‘ لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔

باصلاحیت نوجوان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال قبل ایف ایس سی کی ڈگری حاصل کی تاہم معاشی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مزید تعلیم حاصل نہ کرسکا۔

فرحان نے اپنی آواز حکمرانوں تک پہنچانے کے لیے مسلسل 6 روز تک پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تاہم کسی کے کان پر کوئی جوں تک نہ رینگی اور اب وہ اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کے لیے لاہور کی سڑکوں پر احتجاج کررہا ہے۔

نوجوان کا حکومت سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کے تعلیمی اخراجات حکومت اپنے پاس سے ادا کرے اور ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو ہر قسم کا حکومتی تعاون فراہم کیا جائے۔

فرحان  کا کہنا ہے کہ اگر اُسے حکومتی سطح پر کوئی مدد مل جائے تو وہ مزید 10 ریکارڈز بنا کر پاکستان کا نام روشن کرسکتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری