الحوثی: اپنی مظلومیت کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کا سہارا نہیں لیں گے

الحوثی: اپنی مظلومیت کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ کا سہارا نہیں لیں گے

یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی نے تکید کی ہے کہ یمنی عوام اپنی مظلومیت کا پیغام دنیا تک پہنچانے کیلئے اقوام متحدہ کا سہارا نہیں لیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کی اعلیٰ انقلابی کمیٹی کے صدر محمد علی الحوثی نے گزشتہ روز یمن کے عسکری اور عوام رضاکار کمیٹیوں کے حکام سے مشرقی صنعا میں ملاقات کی اور جنگی صورتحال کو نزدیک سے دیکھا۔

انہوں نے عید سعید قربان کے موقع پر یمنی فوجیوں اور عوامی رضاکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے سعودی اتحاد افواج کے مقابلے میں ان کی استقامت پر ان کو حراج تحسین پیش کیا۔

الحوثی نے یمنی جنگجووں سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہم اپنی مظلومیت کا پیغام عالمی برادری تک پہنچانے کیلئے اقوام متحدہ کا سہارا نہیں لیں گے بلکہ ہماری پہلی امید خدا اور اس کے بعد آپ لوگوں کی استقامت ہے۔

یمن کی اعلیٰ کمیٹی کے سربراہ نے اس بیان کیساتھ کہ بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا ہمارے لئے باعث تکلیف اور دردناک ہے، کہا: "یہ آپ لوگ ہیں جو دشمن کیلئے باعث شکست ہیں اور اور ہم تمام مظلومین اور قوم کے یار و مددگار ہیں۔

صنعا میں حالیہ سعودی جارحیت کے بعد جس میں درجنوں عام شہری خاک و خون میں غلطاں ہوئے، ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے اقوام متحدہ سے یمن میں سعودی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم سے کم 58 عام شہری ہوئے جن میں سے 42 افراد سعودی حملوں کا نشانہ بنے۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری