ترک فوج کیساتھ جھڑپوں میں ایک ہفتے کے دوران 43 کرد جنگجو ہلاک


ترک فوج کیساتھ جھڑپوں میں ایک ہفتے کے دوران 43 کرد جنگجو ہلاک

ترک فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پ ک ک گروہ کیساتھ جھڑپوں میں کم سے کم 43 کرد ہلاک کردئے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک فوج نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پ ک ک تنظیم کے 43 جنگجووں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

پ ک ک کے جنگجو سرناک، دیاربکر اور حکاری صوبوں میں دہشتگردوں کیخلاف ترک فوج کے آپریشن میں ہلاک ہوئے ہیں جس کا دورانیہ 17 تا 24 اگست تھا۔

اس کارروائی میں ترک فوجیوں نے زیادہ مقدار میں اسلحے کو بھی برآمد کیا ہے۔

گزشتہ پیر کو ترک فوج نے پ ک ک کے 2 جنگجووں کو ہلاک کرکے ان کی بم نصب شدہ گاڑی کو گورپینار کے علاقے میں تباہ کردیا تھا۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک فوج نے 14 سے 20 اگست کے درمیان ہونے والے آپریشن کے دوران بھی پ ک ک کے 17 جنگجووں کو جان سے ماردیا تھا جبکہ دیگر 10 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری