پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اور بھارت کا ہاتھ ہے:ثروت اعجاز قادری

خبر کا کوڈ: 1503369 خدمت: پاکستان
محمد ثروت اعجاز قادری

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں طاقت کا استعمال کیا تو بند گلی مقدر بن جائیگی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں طاقت کا استعمال کیا تو بند گلی مقدر بن جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قربانیوں کو فراموش کرنیوالوں کو اب قربانی دینی ہوگی، دھونس دھمکیوں میں آنے والے نہیں، ا گر امریکا نے غلطی کی تو اسکا جواب بھگتنا ہوگا ،پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے امریکہ اور بھارت کا ہاتھ ہے۔

میڈیا سیل سے جاری بیان میں ثروت اعجاز قادری کا کہناتھا کہ افغانستان میں مطلوبہ نتائج نہیں ملنے پر امریکہ مایوس ہے ،امریکی پالیسیوں کی ناکامی کا نزلہ پاکستان پر گرانے کی ناکام کوشش کی گئی ہے جبکہ ٹرمپ شروع سے ہی اسلام مخالف انتہاپسندانہ سوچ کو تقویت دیتے رہے ہیں

سربراہ سنی تحریک پاکستانے خبردار کیا ہے کہ امریکہ سپر پاور نہیں ہمارے نزدیک اللہ عزوجل سپر پاور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ نقصان پاکستان کو ہوا اور فائدہ بھارت امریکہ اٹھارہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن پاکستان کی بدولت ہے جبکہ افغانستان میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کونظر انداز کرکے خطے میں دہشتگردی کرنیوالوں کی سپورٹ کرنا امن کے خلاف سازش ہے ۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری