سی پیک کا منصوبہ بھارت کی خودمختاری کیلئے خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف


سی پیک کا منصوبہ بھارت کی خودمختاری کیلئے خطرناک ہے، بھارتی آرمی چیف

گلگت بلتستان سے چین کی اقتصادی راہداری کا گزارنا بھارت کی خود مختاری کیلئے خطرناک ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  بھارتی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان سے گزارنا بھارت کی خودمختاری کیلئے نہایت خطرناک ہے۔

 بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کشمیر میں جہادی تنظیموں کی مدد کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔

 بھارت کے شہر پونا میں ایک تقریب سےخطاب کرتےہوئے بھارتی چیف کا کہنا تھا کہ، سی پیک نئی دہلی کی خود مختاری کیلئے نہایت خطرناک ہے۔

بھارتی فوج کے سربراہ نے مزید کہا  کہ چین بھارت پر مسلسل اپنا دباؤ بڑھارہا ہے جبکہ پاکستان نے بھی مقبوضہ کشمیر سمیت خطے میں پراکسی جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جہادی تنظیموں پر پاکستان کا اعتماد اور انہیں مسلسل دی جانے والی مدد کے سنگین نتائج نکلیں گے، جس کا خطرہ صرف بھارت کو ہی نہیں جنوبی اور مشرقی ایشیا کے دوسرے ممالک کو بھی ہے۔

جنرل راوت نے سی پیک منصوبے کےحوالے سے چین پر الزام لگایا کہ چین، پاکستان، مالدیپ اور میانمار میں دفاع اور معاشی شراکت داری بڑھارہا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے کہا  کہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر یعنی (گلگت بلتستان) سے چین کی اقتصادی راہداری کا گزارنا بھارت کی خود مختاری کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف نے آزاد کشمیر کا حوالہ دیا جبکہ سی پیک کا منصوبہ گلگت بلتستان سے گزرتا ہے، پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سےمراد انہوں نے گلگت بلتستان ہی لیا ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری