پاکستانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ 18 ستمبر کو امریکہ روانہ ہونگے


پاکستانی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ 18 ستمبر کو امریکہ روانہ ہونگے

پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے 18 ستمبر کو امریکہ جائیں گے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ آصف جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے 18 ستمبر کو امریکہ جائیں گے جہاں پر شاہد خاقان عباسی 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے امریکہ جائیں گے جہاں پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

امریکہ میں 12 ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس شروع ہو رہا ہے جس میں شاہد خاقان عباسی 21 سے 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور وزیر خارجہ خواجہ آصف سائیڈ لائن پر دوست ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور انہیں پاکستان کی خارجہ پالیسی سمیت دیگر اہم امور سے بھی آگاہ کریں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری