یمنی سرکاری فوج کی فائرنگ سے 5 سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج کی فائرنگ سے 5 سعودی اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا جواب دیتے ہوئے 5 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم نیوز نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی فوج کے حملوں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے یمن کے مفرور صدر کے حامیوں کے حملوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

یمنی سرکاری فوج اور مفرور صدر کے حامیوں کے درمیان صوبہ حجہ کے علاقے میدی میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے مفرور صدر کی حمایت میں یمنی سرکاری فوج کے علاقوں پر 200 مرتبہ فضائی حملے کئے ہیں۔

سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں یمن کی سرکاری فوج نے متعدد بار میزائل سے سعودی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر آل سعود کی نیندیں اڑا دی ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کی ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے حملوں میں 10 ہزار سے زیادہ عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

ایک ہزار سے زیادہ عام شہری بارودی سرنگ پھٹنے کے سبب مارے جاچکے ہیں یا مکمل طور پر معذور ہو گئے ہیں۔

خیال رہے کہ یمن مغربی ایشیا کا سب سے غریب ملک ہے، اب تک 3 میلین سے زیادہ افراد جنگ سے بچنے کی خاطر اس ملک سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

اس ملک کی دو تہائی آبادی یعنی تقریبا 18 میلین افراد اب بھی بیرونی امداد کے محتاج ہیں۔

یمن کی اکثر آبادی قحط اور بھوک کی شکار ہے، تقریبا 8 میلین بچے بھوک اور پیاس کی شدت میں جینے پر مجبور ہیں۔

اس ملک کے 5 لاکھ سے زائد افراد ملک کے بنیادی ڈھانچے کی نابودی کے سبب وبا جیسی مہلک بیماری میں گرفتار ہیں اور گزشتہ 3 ماہ میں 2 ہزار سے زیادہ افراد اس بیماری کے سبب موت کا لقمہ بن چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری