کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب خودکش حملے میں 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت صحت کے افسر نے کہا ہے کہ خودکش دھماکا کابل میں امریکی سفارتخانے کے قریب ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیاہے، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری