پاراچنار؛ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا میرٹ لسٹ سے نکالنے پر احتجاج + تصاویر


پاراچنار؛ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں کا میرٹ لسٹ سے نکالنے پر احتجاج + تصاویر

کرم ایجنسی کے قبائل نے مطالبہ کیا ہے کہ بالش خیل سے عملکوٹ تک کے علاقے کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم نہ کیا جائے اور این ٹی ایس میں پاس ہونے والے امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر بھرتی کی جائے۔

‏خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ‏پاراچنار میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید اعجاز حسین ، ذاکر حسین، واجد حسین، افتخار حسین اور این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرنے والے دیگر امیدواروں نے کہا کہ بالش خیل سے لیکر عملکوٹ تک کے امیدواروں کو میرٹ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جو کہ امیدواروں کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔

امیدواروں نے کہا کہ ٹیسٹ میں پاس ہونے کے باوجود انہیں بھرتی کیلئے بنائے گئے میرٹ لسٹ سے نکال دیا گیا ہے جو کہ افسوس ناک ہے۔

امیدواروں کا کہنا تھا کہ پندرہ کلومیٹر پر پھیلے عمل کوٹ سے بالش خیل تک لوئر کرم کے علاقوں کو ہر قسم کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیٹیکل انتظامیہ، فورسز اور دیگر متعلقہ حکام ناانصافی کا فوری نوٹس لیں اور عوام کو ان کے اپنے جائز حقوق دلوائے جائیں۔


اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری