پاک ایران اتحاد ناگزیر/ مسلم دنیا انہی دو ممالک سے توقع رکھتی ہے، مولانا عبدالواسع


پاک ایران اتحاد ناگزیر/ مسلم دنیا انہی دو ممالک سے توقع رکھتی ہے، مولانا عبدالواسع

جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء و بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان باہمی تعلقات کی بہتری کے لئے بھرپور تعاون کیلئے قدم بڑھائیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنماء و بلوچستان اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک روابط مستحکم نہیں ہونگے، تب تک ہم کبھی بھی دہشتگردی کے خلاف نہیں لڑ سکتے۔

امریکہ اپنی قیادت میں نیٹو بنا سکتا ہے تو پاکستان اور ایران کیوں دہشتگردی کے خلاف ایک اتحاد نہیں بناسکتے؟ مذہبی اور ثقافتی طور پر منظم روابط کی اشد ضرورت ہے۔ جس طرح امریکہ نے مسلمان ممالک میں نفرتیں پیدا کرنے کے لئے فرقوں کو ہوا دی ہے۔ اس کو ختم کرنے کے لئے پاکستان اور ایران کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، کیونکہ ہمسایہ ممالک ہونے کیساتھ ساتھ ہم مذہبی رشتے سے بھی منسلک ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کے رہنما کا کہنا تھا کہ اس لئے اسلامی دنیا بھی انہی دو ممالک سے توقع رکھتی ہے۔ مسلم دنیا میں امریکہ نے فساد برپا کیا ہے اور امریکہ کی وجہ سے آج دنیا میں امن کی حالت بہتر نہیں ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ پاکستان اور ایران کو چاہئے کہ وہ ایک دوسرے کو قریب لانے کے لئے وفود کا تبادلہ کریں۔ جب تک ہم اپنے اختلافات کو ختم نہیں کرتے، اس وقت تک ہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہونگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری