پاکستان کے پاس کتنے ایٹمی ہتھیار ہیں؟ بھارت، اسرائیل اور امریکہ کی نیندیں حرام


پاکستان کے پاس کتنے ایٹمی ہتھیار ہیں؟ بھارت، اسرائیل اور امریکہ کی نیندیں حرام

پاکستان، بھارت اور چین نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں 10,10کی تعداد کا اضافہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس اور امریکہ نے بظاہر اپنے نیوکلیئر وارہیڈ بالترتیب 290 اور 200 کی تعداد میں تلف کئے لیکن یہ تلفی صرف رسمی تھی اور ایسے ہتھیاروں کو تلف کرنا بھی ان کی وقتی ضرورت تھی۔

برطانیہ اور فرانس نے اپنے نیوکلیئر وار ہیڈ کو نہ تو کم کیا اور نہ ہی اس میں کسی قسم کا اضافہ ہوا۔

روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق ایک ہی سال میں روس نے نیوکلیئر وارڈ ہیڈز 7290 سے کم کرکے 7 ہزار جبکہ امریکہ نے 7 ہزار سے کم کرکے 6800کردیئے۔

برطانیہ اور فرانس کے بدستور 215 اور 300 رہے جبکہ چین نے اپنے ایٹمی وارہیڈز 260 سے بڑھاکر 270 کئے اور پاکستان جس کے گزشتہ برس وارہیڈز کی تعداد 120 سے 130 تھی بڑھ کر 130 سے 140 ہوگئی اور بھارت جس کے ایٹمی وارہیڈز 110 سے 120 تھے ایک ہی سال میں بڑھ کر 120 سے 130 تک پہنچ گئے۔

سویڈش ادارے سپری کی رپورٹ برائے 2017ءکے اعداد و شمار کے مطابق اگر ایک طرف 2017ء میں نیوکلیئر وارہیڈز 15 ہزار 395 سے کم ہوکر 14 ہزار 935 ہوگئے تو دوسری جانب اہم مقامات پر نصب شدہ ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں 30 کا اضافہ ہوا اور تعداد 4120 سے بڑھ کر 4150 ہوگئی۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کی 8 ایٹمی طاقتوں کے علاوہ اسرائیل بھی ایٹمی دوڑ میں پیش پیش ہے اور اس کے پاس بھی 80 نیوکلیئر وارہیڈز ہیں۔

روس، امریکہ، فرانس اور برطانیہ کا شمار ایسے ممالک میں ہوتا ہے جن کے وارہیڈز مختلف مقامات پر نصب ہیں جن میں روس کے 1950، امریکہ کے 1800، فرانس کے 280 اور برطانیہ کے 120 وارہیڈز شامل ہیں جبکہ چین، پاکستان، بھارت اور اسرائیل کے وارہیڈز مختلف مقامات پر نصب کرنے کی بجائے انہیں حفاظتی مقامات پر محفوظ رکھا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری