قطرویزا چھوٹ پالیسی میں اب پاکستان بھی شامل


قطرویزا چھوٹ پالیسی میں اب پاکستان بھی شامل

قطرنے پاکستانیوں کیلئے ویزے کی شرائط میں نرمی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری دوحہ آمد پر تیس روز کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  قطرنے پاکستانیوں کیلئے بھی ویزے کی شرائط میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل شہری دوحہ آمد پر تیس روز کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں۔

قطر کی نئی ویزا پالیسی کے تحت اب پاکستان کے پاسپورٹ کے حامل شہری بھی دوحہ آمد پر تیس روز کی ویزا حاصل کرنے کےعلاوہ مدت ختم ہونے پر ویزے میں مزید تیس روز کی توسیع بھی کراسکتے ہیں۔

 واضح رہے کہ حکومت قطر نے سیاحت کو فروغ دینے کی غرض سے 80 ممالک کے شہریوں کے لئے ویزا پالیسی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سیاحت ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ "حسن الابراهیمی" کا  کہنا ہے کہ ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے 80 ممالک کے لئے ویزا چھوٹ پالیسی اپنائی گئی ہے۔

ویزا چھوٹ پالیسی سے سیاحت کو فروغ ملے گا اور دنیا بھر سے لاکھوں سیاح قطر کا رخ کریں گے۔

قطر ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جن ممالک کے لئے ویزا منسوخ کردیا گیا ہے ان سے ائیرپورٹ پر کسی قسم کے کوئی چارجز وغیرہ بھی نہیں لئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت بعض عرب ممالک نے قطر پر ایران اور اخوان المسلمین کی حمایت کرنے کے الزام میں پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری