صدر ٹرمپ کا ملک سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ایران اورقطر پر بات چیت


صدر ٹرمپ کا ملک سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ ایران اورقطر پر بات چیت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز سعودی عرب کے فرمانروا ملک سلمان سے ایران اور قطر کے بارے میں ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سعودی بادشاہ ملک سلمان کو فون کرکے ایران اور قطر کے بارے میں اہم گفتگو کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک سلمان نے امریکی صدر کو ہیوسٹن میں طوفان کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت پیش کی۔

ٹرمپ نے ملک سلمان سے کہا کہ  قطر کے بارے میں سفارتی حل ڈھونڈیں۔

وہائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں صدر ٹرمپ اور ملک سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران خطے کے امن کے لئے خطرہ ہےلیکن امریکہ خطے میں امن کا خواہاں ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران امریکہ اور سعودی عرب کے جانب سے لگائے جانے والے ہرقسم کے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب ملکر پورے خطے کو دہشت گردوں کے حوالے کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ ایران نے خطے میں دہشت گردوں کی جھڑیں خشک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے  کہ سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے جون میں یہ کہتے ہوئے قطر کے ساتھ سیاسی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیئے تھے کہ قطر اسلامی عسکریت پسندوں اور ایران کی حمایت کرتا ہے۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری